گوگل ایڈ

تاریخ کشمیر



خوش آمدید 
www.SyedAliAhmed.tk
A Brief Documentary on Development of Azad Jammu & Kashmir (1947 to 2016-17)

تاریخ آزاد جموں و کشمیر اور معلومات آزاد جموں و کشمیر پر ایک مکمل ویڈیو ڈاکومینٹری
ساڑھے چار ہزارسالہ طویل تاریخ کے حامل اس خوبصورت خطے نے تاریخ کے ان گنت اتار چڑھاؤ دیکھے۔ مقامی افراد و اقوام نے احسن طریقے سے اس کا انتظام و انصرام سنبھالا۔کئی بیرونی چیرہ دست بھی آئے اور برسوں تک یہاں کے مقامی باشندوں کا استحصال کرتے رہے۔کشمیر کی ساڑھے چار ہزار سالہ معلوم تاریخ میں سے محض 6 سو 66 سال ایسے ہیں جن میں یہاں بیرونی حکمرانوں کا تسلط قائم رہا۔
اس سب کے باوجود تاریخ، عمرانیات اور سماجیات کے ماہرین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ کشمیر ہر دور میں اپنی ایک مخصوص تہذیب اور ثقافت کے ساتھ تاریخ کے صفحات میں زندہ رہا۔ یہاں کے حسین لوگوں نے پے در پے مظالم ،ناختم ہونے والے المیوں اور مسلسل جبر کے ماحول میں بھی اپنے حواس نہیں کھوئے ۔ وہ بنیادی انسانی اقدار کی پرورش برابر کرتے رہے۔ ادب ،موسیقی اور آرٹ کشمیریوں کے زندگی کے لازمی جزو ہیں۔
1846ء میں ڈوگرہ حکمران مہاراجہ گلاب سنگھ (والی ٔ جموں)نے انگریزوں کو تاوان ادا کر کہ انگریز سرکارسے معاہدہ امرتسر کے تحت یہ ریاست حاصل کی اور یہاں پر شخصی حکومت کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد یہاں کے باشندوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مہاراجہ نے ہوا کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔
موجودہ صدی کو تہذیبوں کی ترقی کی صدی کہا جاتا ہے ۔انسانی حقوق کی بات بھی اس عہد میں قدرے بلند آہنگ کے ساتھ کی جاتی ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اب اقوام اور ممالک کے رشتے معاشی بنیادوں پر قائم ہو ں گے۔ اب بہت سے ملکوں میں سفر کرنے کے لیے سرحدوں کی غیر ضروری بندشوں کو ختم کیا جاچکا ہے لیکن 69ء برس سے ٹکڑیوں میں بٹے ہوئے خطۂ کشمیر کے باسی جبر واستبداد کی طویل سیاہ رات میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔
گزشتہ سات دہائیوں میں ریاست جموں وکشمیر کے باشندوں نے آزادی کی صبح دیکھنے کے لیے کیا کیا جتن نہیں کیے۔ سیاسی جد وجہد سے ابتداء ہوئی۔ سلسلہ دو چار آوازوں سے شروع ہوا جو آگے چل کر قافلہ بن گیا۔ جب سیاسی جد وجہد کارگرہوتی دکھائی نہ دی تو یہاں کے باشندوں میں اپنے گھائل جسموں کی ساری بچی کھچی توانائیاں کام میں لاکر مسلح مزاحمت کی کوشش کی ۔ وہ ظلم کی قوتوں کے ساتھ ٹکراتے رہے، کٹتے رہے اور گرتے رہے مگر آج تک ان کا وہ خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا ۔
تقسیم ہند کے زمانے میں کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ جذباتی لگاؤ ایک فطری چیز تھی کیونکہ ان کا واسطہ اکثر ایسے حکمرانوںسے پڑا جو غیر مسلم تھے۔ اس وقت کشمیری خود کو پاکستان کے ساتھ زیادہ محفوظ تصور کرتے تھے۔اِدھر پاکستان کے عام باشندے بھی انہیں اپنا بھائی بند سمجھتے تھے۔ تقسیم ہند کے سال یعنی 1947ء میں پاکستان نے عالمی فورموں پر کشمیر کے وکیل کا کردار لیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی پرزور حمایت کی۔ دوسری جانب بھارت نے وادی کے باشندوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری رکھا مگر یہ سب کشمیریوں کے عزم و ہمت اور جذبۂ حریت کو مات نہ د سکا۔
کشمیری باشندے کئی دہائیوں تک حالات کے تھپیڑے کھانے کے بعدکافی باشعور ہو چکے ہیں۔ کشمیر اور پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری ایک بار پھر اپنی مکمل آزادی کے لیے منظم ہو رہے ہیں۔ اب کی بار وہ اسلحے کی بجائے سیاسی عمل سے ذریعے اپنے حق کے حصول کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ۔
***********************************************************
Free PDF Books on Kashmir History
Tareekh e Jammu and Kashmir in Urdu
(For PSC, FPSC Papers NTS tests /Interviews)

تاریخ کشمیر 1947 تا حال
History of Kashmir issue in Urdu

 فری ڈاون لوڈ - Server-1

فری ڈاون لوڈ - Server-2

*************************************************************
Free PDF Book about Jammu and Kashmir  
Malomat e Jammu Kashmir by Muhammad Saeed Asad
(For PSC, FPSC Papers NTS tests /Interviews)



معلومات جموں و کشمیر سوالا" جوابا

 فری ڈاون لوڈ - Server-1

فری ڈاون لوڈ - Server-2

**********************************************************

2 تبصرے:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔