آمدو رفت
سبسکرائیب کریں
لائیو ٹریفک
کچھ میرے بارے میں
گوگل ایڈ
پیر، 24 اپریل، 2017
تیسری دُنیا
موجودہ حالات میں اِس خطہ میں داخل ہونے کے دو ہی راستے ہیں ، ضلع باغ سے
براستہ ڈھلی لسڈنہ روڈ کو اختیار کیا جائے یا ضلع پونچھ سے ہجیرہ عباسپور روڈ کو
اِختیار کیا جائے۔ ڈھلی سے جوں ہی گاڑی لسڈنہ روڈ کی طرف رُخ کرتی ہے، اچانک اُس
کو کپکپی اور لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔اچھی بھلی گاڑی کابی پی ڈاؤن ہو جا ہے اور وہ
روڈ پر چلنے کی بجائے بمشکل رینگنا شروع کر دیتی ہے۔ ڈھلی سے آگے کہوٹہ کا یہ پچاس
کلومیٹر کا سفر ساڑھے تین گھنٹے میں بمشکل طے پاتا ہے جو کہ سفر کم اور ٹارچر
زیادہ ہوتا ہے۔گاڑی میں جنگل کے قوانیں نافذ ہوتے ہیں ڈرائیور اور کنڈکٹٹر اِس
جنگل کے بادشاہ ہوتے ہیں، اُن کی من مانی کے آگے کسی کی ایک نہیں چلتی، وہ سواری
کو ناپسندیدہ قرار دے کر کسی بھی جگہ اُترنے جانے کا حکم صادر کر سکتے ہیں، چنانچہ
سواری کو فوراً اَپنی شکایت سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ اِس تاریخ ساز روٹ پر
گاڑیوں کی حالتِ زار کسی عجوبہ سے کم نہیں ہوتی۔ اگر سیٹ پر تھوڑا سا دباؤ پڑ
جائےتو گردو غُبار کے جھونکے اِستقبال کرنے کو دوڑتے ہیں۔باوجود اِس اَمر کے
ڈرائیور اپنے آپ کو ایف سولہ کا پائلٹ سمجھتے ہیں۔ ہر گزرتی گاڑی کے پاس رُک کر
سلام دُعا کرنا گپ شپ کرنا ، حتیٰ کہ گاڑی
کی چھت بھی کھچا کھچ بھری ہونے کے باوجود ہر سڑک کنارے ہاتھ دینے والے شخص کے پاس رُک کر پوچھنا کہ کدھر جانا ہے، ہر سواری کو گاڑی میں
ایڈجسٹ کرنے کے لئے اِس طرح کوشش کرنا جیسے یہ آخری گاڑی ہو ۔ یا پھر یہ کہہ کر
چلے جا نا کہ جگہ نہیں ہے اپنا فرضِ عین سمجھتے ہیں۔گاڑی کے اندر ٹیپ پر بے ہودہ
میوزک اِس قدر بلند آواز میں چلانا کہ جیسے گاڑی پر تما م سوار افراد بہرے ہوں۔
2 تبصرے:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
beautiful
Your Affiliate Money Printing Machine is ready -
And making money online using it is as simple as 1-2-3!
Here is how it all works...
STEP 1. Tell the system what affiliate products you intend to promote
STEP 2. Add some PUSH BUTTON TRAFFIC (it LITERALLY takes 2 minutes)
STEP 3. Watch the system explode your list and sell your affiliate products for you!
Are you ready to make money ONLINE???
Click here to start running the system